چنے

چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پیداوارمیں اضافہ کیاجاسکتاہے، ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ

سیالکوٹ (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پیداوارمیں اضافہ کیاجاسکتاہے۔چنے کی فصل کو پیازی باتھو،چھنکنی بوٹی،لہلی رت پھلائی، دمبی سٹی اور ریواڑی نقصان پہنچاتی ہے،جڑی بوٹیوں کی تعداد کم ہونے کی صورت میں جڑی بوٹی مارزہروں کی بجائے گوڈی کی مدد سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کرنی چاہئیے۔ریتلے علاقے میں جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ روٹری آسان طریقہ ہے،جڑی بوٹیوں کے تدارک کے لئے کیمیائی زہروں کا استعمال ایک موثر طریقہ ہے تاہم بارانی علاقوں میں ان کا استعمال نہایت احتیاط سے کرناچاہیے اورجڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے زہروں کا استعمال کرناچاہیے ۔

انہوں نے بتایا کہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہے تھل کے علاقوں میں فصل کی کامیابی کا انحصار بارشوں پرہوتاہے موسم سرماکی معمولی بارشیں فصل کی کامیابی کیلئے کافی ہوتی ہے،بارشیں کم ہونے کی صورت میں پیداوارمتاثر ہوتی ہے،آبپاشی علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگر فصل سوکا محسوس کرنے لگے تو ہلکی آبپاشی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں