منشیات فروشوں

چنیوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری،105 لیٹر دیسی شراب برآمد

چنیوٹ (نمائندہ عکس آن لائن) پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔تھانہ چناب نگر سے سب انسپکٹر قمر زمان نے شراب برآمد ہونے پر ملزم تصور کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضہ سے 70 بوتلیں اور کینوں سے 105 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی ہے ۔ ملزم تصوراحمد ولد منیر احمد قوم چیمہ چونگی نمبر 3 کے قریب رکشہ پر بوتلوں اور کینوں میں شرا ب فروخت کرنے کے لیے کھڑا تھا ۔ پولیس نے مخبر کی اطلاع پرریڈ کر ملزم کو شراب سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کیخلاف تھانہ چناب نگر میں مقدمہ درج ہو چکا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ پولیس منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں میں مصروف ہے ۔

منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے ۔ عوام اپنے علاقے میں منشیات فروشی کی صور ت میں 15 یا پولیس ہیلپ لائن نمبر 0340-1515000 پر فوری اطلاع دیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں