چنیوٹ

چنیوٹ: ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کی ہدایت پرلوگوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے،امن و امان کے قیام کیلئے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چنیوٹ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پر 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے تین کلو سے زائد چرس ، 55لیٹر شراب اور رائفل برآمد ہوئی ہے ۔

گرفتار ملزمان میں یسین ، ریاض ، مرتضی، فیاض ، انجم اور عون حیدر شامل ہیں ۔ ملزمان کیخلاف تھانہ بھوآنہ ، تھانہ رجوعہ ، تھانہ صدر اور تھانہ لالیاں میں مقدمات درج ہو چکے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں