چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم چا ر افراد زخمی ریسکیو1122کے مطابق سرگودھا روڈ وادی عزیز شریف دربار کے قریب ایک تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں شاہد افضل ولد نذرمحمد،وقار ولد رمضان،لیاقت علی ولد گلزار اور عامر علی ولد سلطان شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کردیا جہاں پر دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
