زرعی ادویات

چنیوٹ: جعلی اور غیر قانونی طور پر زرعی ادویات بیچنے والوں کے خلاف آپریشن جاری

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت پر جعلی اور غیر قانونی طور پر زرعی ادویات بیچنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت (توسیع) محفوظ احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹس پروٹیکشن حبیب انور نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فیصل آباد چودھری مسعود احمد کی زیر نگرانی غیر قانونی طور پر زرعی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6 لاکھ 93 ہزار روپے کی ادویات قبضے میں لے کر محکمہ زراعت نے زرعی پسٹی سائیڈز ایکٹ 2012کے تحت قانونی کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمّد ریاض کا کہنا تھا کہ جعل سازی کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں