چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن) مکی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے دوافراد نیچے دب کر شدید زخمی
ریسکیو1122کے مطابق جھنگ روڈ کوٹ وساوا مکی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی روڈ کے کنارے الٹ گئی.
ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور سمیت دو افراد ٹریکٹر کے نیچے پھنس گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی
ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گئی اور ٹریکٹر کے نیچے پھنسے دونوں افراد کو ریسکیو آپریشن کر کے باحفاظت
نکال لیا گیادونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کردیاگیا زخمیوں ہونے
والوں میں فلک شیر ولد اللہ جوایا 50 سال سکنہ کوٹ وساوا اور ظہر ولد انور 22 سال سکنہ کوٹ وساواشامل ہیں۔