مویشی منڈیوں

چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی مویشی منڈیوں میں میڈیکل کیمپس لگانے کی ہدایت

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی مویشی منڈیوں میں میڈیکل کیمپس لگانے کی ہدایت ،

محکمہ ہیلتھ ، لائیو سٹاک کو احکامات جاری ، تفصیلات کے مطابق عید قربان کے سلسلے میں انتظامات کے

جائزہ بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے 15جولائی سے ضلع چنیوٹ کی

تینوں تحصیلوں میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں میں میڈیکل کیمپس لگانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے

سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سہیل منظور کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے

عملہ کو تعینات کریں اور اسکی رپورٹ پیش کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کا عملہ شہریوں کا درجہ

حرارت چیک، فیس ماسک ، طبی امداد فراہم کرنے کا پابند ہو گا ، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک منڈی

میں آنے والے تمام جانوروں کی صحت کو جانچیں اور انہیں حفاظتی ویکسین دیں ، اجلاس میں اے ڈی سیز

طارق خان نیازی، عمران عصمت پنوں، اے سیزعائشہ یٰسین، فضل عباس، خرم شہزاد ،سی اوز ایم سیزرانا نواز،

محمد فیصل، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122میڈم طاہرہ خان،سی او،ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف، ایڈیشنل

ڈائریکٹر لائیو سٹاک سہیل منظور، سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین، ڈی ڈی ایل جی رانا جاوید ،

سول ڈیفنس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے سی اوز ایم سیز

کو ہدایت کی کہ تمام منڈیوں میں پارکنگ ،صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات، سایہ دار جگہ ، پینے کے پانی

اور روشنی کا مناسب انتظام کریں،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ تمام منڈیوں کے وزٹ کریں ،

ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، انتظامات کا خود جائزہ لے کر رپورٹ کریں ، آخر میں ڈپٹی کمشنر

محمد ریاض کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنی ڈیوٹیوں کو احسن طریقے اور دیانداری سے سے انجام دیں.

اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت ،کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں