زرعی ادویات

چنیوٹ:ڈپٹی کمشنرکی ہدایت جعلی اور غیر قانونی طور پر زرعی ادویات بیچنے والوں کے خلاف آپریشن جاری

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت جعلی اور غیر قانونی طور پر زرعی ادویات بیچنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹس پروٹکشن حبیب انور نے غیر قانونی طور پر زرعی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 85بوتل زرعی ادویات جن کی قیمت 1لاکھ 43ہزار روپے تقریباً بنتی ہے کو اپنے قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ،

خوشحال ایگرو کیمیکلز کا مالک ملزم رفاقت علی تبسم ایک دوکان سید شوکت شاہ ٹریڈر پرجعلی رجسٹریشن نمبر استعمال کر کے ان ادویات کو فروخت کر وارہا تھا، محکمہ زراعت کی ٹیم نے زرعی پسٹی سائیڈ ز ایکٹ 2012کے تحت قانونی کاروائی کے لیے استغاثہ بنا کر پولیس سٹیشن میں جمع کروا دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں