ڈپٹی کمشنر محمد ریاض

چنیوٹ،سرکاری بقایا جات کی ریکوری کو مزید تیز کیا جائے،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ریونیو افسران و سٹاف سے میٹنگ کی اور ریونیو امور کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری بقایا جات کی ریکوری کو مزید تیز کیا جائے اور اہداف کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں۔

میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمران عصمت پنوں،اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یٰسین،فضل عباس،سید منور بخاری،آفس سپرنٹنڈنٹ ملک امتیاز کے علاوہ دیگر ریونیو افسران بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں