اسوہ نبوی

چناب نگر:اسوہ نبوی بے مثال لائق تقلید نمونہ ہے اطاعت رسول میں امت کی فلاح و نجات ہے

چناب نگر(نمائندہ عکس آن لائن)اسوہ نبوی بے مثال لائق تقلید نمونہ ہے اطاعت رسول میں امت کی فلاح و نجات ہے شیخ الحدیث رہنما جے یو آئی مولانا خلیل احمد اشرفی ، مولانا امیر معاویہ وٹو ، مولانا طارق عزیز باجوہ ، مولانا احسان اللہ فاروقی ، مولانا وقاص احسان عدیم ، مولانا قاری سیف اللہ خالد کا جامع مسجد قباءمحلہ توحید آباد میں سالانہ چوتھی محفل ذکر حبیب خدا ﷺ میں اجتماع سے خطاب علماءنے مزید کہا کہ قرآن مجید ہدایت کا سرچشمہ ہے اسلامی تعلیمات پر عمل کے بغیر ہدایت ممکن نہیں قرآن و سنت پر عمل سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے

وحدت اسلامی کا تحفظ ختم نبوت سے ہی ممکن ہے حرمت رسول امت کی شہ رگ ہے ناموس رسول کے تحفظ سے ہی اتباع رسول ممکن ہے محسن انسانیت کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے بہترین نمونہ اسوہ حسنہ امت کے لیے مشعل راہ ہے نبی کریم کی دنیا میں تشریف آوری تاریخ انسانیت کا سب سے عظیم و مقدس واقعہ ہے رسالت مآب کی تعلیمات پر عمل سے ہی تمام بحرانوں سے نمٹا جا سکتا ہے اتباع رسول میں تمام مسائل کا حل پوشیدہ ہے آخرت کی فکر کے لیے اطاعت رسول نا گزیر ہے دنیا و آخرت کی کامیابی کے حصول کے لیے ہمیں اللہ تعالی اور رسول اللہ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کر کے ہی فلاح و نجات مل سکتی ہے حب رسول کا تقاضا ہے کہ اطاعت رسول کی جائے نبی کریم کی ختم نبوت کی چوکیداری انسان کو شفاعت رسول کا حقدار بنا دیتی ہے

محمد الرسول اللہ کی غلامی دین اسلام کی اولین شرط ہے ہمیں امت محمد یہ میں ہونے سے فخر ہے امت محمدی تمام امتوں کی سرتاج ہے آخر میں ملکی سلامتی و دفاع وطن کے لیے خصوصی دعاو¿ں کا اہتمام کیا گیا اور ملکی تحفظ کے لیے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا گیا علماءنے مزید کہا کہ ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے پاک فوج ملک پاکستان کے امن کی ضمانت ہے ملکی دفاع کے لیے قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں