ہمایوں اختر خان

چار دہائیاں اقتدار میں گزار نے والوں کے پاس ملک و قوم کی بھلائی کا کوئی ایجنڈا نہیں، عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ،رہنما پی ٹی آئی ہمایوں اختر خان

لاہور (عکس آن لائن):پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کئی دہائیاں اقتدار میں گزار نے والوں کے پاس ملک و قوم کی بھلائی کا کوئی ایجنڈا نہیں،اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہی ہیں اس لئے اب وہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوار کے روز حلقہ این اے 131کے مرکزی دفتر میں پارٹی رہنماﺅں اور مقامی اکابرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں چار دہائیاں اقتدار میں ر ہیں اور بالآخرعوام نے انہیں مسترد کر کے تحریک انصاف کو موقع دیا ، یہ تین سالہ دور والی حکومت کو ناکام قرار دے کر دوبارہ اقتدار حوالے کرنے کی معصومانہ خواہش کا اظہار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے اصلاحات پر مبنی جس نظا م کی بنیاد رکھی ہےاس کے تسلسل سے پاکستان جلد ترقی کی منازل طے کرتا ہوا نظر آئے گا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ بد قسمتی سے اپوزیشن نے سارے عرصے میں ملک و قوم کی بھلائی کیلئے مثبت اور قابل عمل تجاویز دینے کی بجائے شو روغل کواپنامشغلہ بنائے رکھا جو انتہائی مایوس کن ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں