عظمی بخاری

پی ڈی ایم کے تین جلسوں سے ہی حکومت لڑکھڑاگئی اور دھمکیوں پر اتر آئی ہے ،عظمی بخاری

لاہو ر(عکس آن لائن )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب پی ڈی ایم نے ابھی تین جلسے کیے اور حکومت لڑکھڑاگئی ہے،دھمکیوں پر اتر آئے ہیں،گوجرنوالہ اور کوئٹہ جلسے کو ناکام کرنے کےلئے دونوں شہروں کا لاک ڈاﺅن کیا گیا،لاکھوں پاکستانیوں نے جلسہ گاہ پہنچ کر بتادیا کہ ہم اس جعلی حکومت کو نہیں مانتے۔

عظمی بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کی قدر صرف جمہوریت کےلئے جیلیں کاٹنے ،جلاوطن ہونے والوں اور پھانسی پر چڑھنے والوں کو ہوسکتی ہے۔بوٹ پالش ،چمچہ گیری اور خوشامدکرنے والوں کو جمہوریت کے لفظ سے ہی نفرت ہوتی ہے،ایسے لوگ کا روزگار ہی غیر سیاسی قوتوں کے آلہ کار بن کر ہی چلتا ہے۔مٹھی بھر لوگوں کو اب بائیس کروڑ عوام کے فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

نوازشریف کی تقریر ٹی وی پر دیکھانے کی اجازت نہیں لیکن 45مفت خور وزرااس تقریر کا ردعمل دینے آجاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنے چار منشیوں کی سپیشل ڈیوٹی لگائی کہ آپ نے بس مریم نواز کو ٹارگٹ کرنا ہے،اگر بشری بی بی کی عزت کا خیال ہے تو مریم نواز بھی کسی کی بیٹی،بیوی اور ماں ہیں،اگر آپ مریم نواز کو عزت نہیں دینگے تو بشری بی بی بھی ایک عام سی خاتون ہیں ۔

شہباز گل،شہزاد اکبر اور فیاض چوہان کا تو کوئی سیاسی مستقبل نہیں لیکن شبلی فراز آپ اپنے والد کی عزت کا خیال کرلیں،شبلی فراز نے اپنے والد کے نام کو بھی داغ لگادیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں