پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کے بعد آنے والے دنوں میں مسلم لیگ (ن) کا بھی شیرازہ بکھرنے جارہاہے ‘ ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(عکس آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے بعد آنے والے دنوں میں مسلم لیگ (ن) کا بھی شیرازہ بکھرنے جارہاہے ،مریم صفدر کی سولو فلائٹ کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے سنجیدہ رہنما پارٹی سے لا تعلق ہو چکے ہیں،بہت جلد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)کی زبانی پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاسوں کی اندونی کہانیاں بھی سامنے آئیں گی ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے تو پی ڈی ایم کے بل بوتے پر وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنا شروع کر دئیے تھے لیکن پیپلز پارٹی نے خواب دیکھنے کے دوران ہی ان کے پائوں کے نیچے سے قالین کھینچ لیا ۔ مریم صفدر کی پاکستان کی سیاست میں کرپشن کا ماڈل متعارف کرانے اوراس کی کرپشن کی آبیاری کرنے والے خاندان سے وابستگی کے سوا کوئی پہچان نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کورونا وباء کی تیسری لہر میں بھی عوام کے جان و مال کے ساتھ معیشت کو اس کے منفی اثرات سے بچانے کے لئے کوشاں ہے اور انشا اللہ ہم ایک قوم بن کر اس مشکل وقت سے سر خرو ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں