سینیٹر شبلی فراز

پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے، چیلنج کرتا ہوں اپوزیشن جناح سٹیڈیم کو پورا بھر کر دکھائے۔

ان خیالات کا اظہار ا نہو ںنے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ۔ شبلی فراز نے کہا کہ جلسے کیلئے جناح سٹیڈیم میں جگہ فراہم کی گئی ہے، احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے، سڑکوں یا گزرگاہوں پر جلسے کی اجازت نہیں ہوگی، اپوزیشن لوٹا ہوا پیسہ بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے، ہم نے بھی جلسے کیے مگر عوام کو تنگ کرنے کی سیاست نہیں کی، اپوزیشن حکومت پر دباو ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے کسی صورت اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا ۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کو گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت مل گئی، انتظامیہ کے ساتھ طویل نشست میں 28 نکاتی معاہدہ طے پاگیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے بعد جناح سٹیڈیم پی ڈی ایم کے حوالے کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں