شبلی فراز

پی ڈی ایم کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مقدمات ختم کراو، شبلی فراز

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مقدمات ختم کراو، عدلیہ وہ آزاد مانی جائے گی جو انہیں صرف ریلیف دے۔

بدھ کے روز اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن صرف وہ آزاد مانے جائیں گے جن کے نتائج ان کے حق میں ہوں گے،بات صرف وہ درست ہوگی جو یہ کریں گے، یہ جمہوریت نہیں آمرانہ رویہ ہے،فیصلے عوام نے کرنے ہیں اور ان فیصلوں کو سیاسی جماعتوں نے تسلیم کرنا ہے اوریہہی آئین میں لکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اداروں کو آزاد اور خودمختار کر دیا ہے،اب اداروں پہ کسی خاندان کی کوئی اجارہ داری نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں