طارق عزیز

پی ٹی وی کے پہلے اینکر ‘ سابق رکن قومی اسمبلی طارق عزیز انتقال کر گئے

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان اور طارق عزیز شو اور بزم طارق عزیز جیسے شہرہ آفاق ٹی وی پروگرام سے شہرت پانے والے طارق عزیز اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہیں طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہیں ہوسکے۔

طارق عزیز نے ریڈیو سے کیریئر کا جبکہ 1974 میں نیلام گھر شو کا آغاز کیاوہ پی ٹی وی کے پہلے اینکر ہونے کا بھی اعزاز رکھتے تھے۔طارق عزیز 1997 سے 1999 تک رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں