شیری رحمن

پی ٹی آئی کی حکومت کے 30 ماہ میں پبلک ڈیٹ 12.5 کھرب روپے بڑھ گیا ہے،شیری رحمن

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے 30 ماہ میں پبلک ڈیٹ 12.5 کھرب روپے بڑھ گیا ہے،مجموعی پبلک ڈیٹ 44 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے جو جی ڈی پی کا 90 فیصد ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کے 30 ماہ میں پبلک ڈیٹ 12.5 کھرب روپے بڑھ گیا ہے، مجموعی پبلک ڈیٹ 44 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے جو جی ڈی پی کا 90 فیصد ہے۔

انہوںنے کہاکہ خدشہ ہے کہ 2023 میں سرکلر قرض مجموعی طور پر 4.6 ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ایف ڈی آئی میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، عالمی بینک کا رواں سال جی ڈی پی میں صرف 1.3 فیصد اضافے کا تخمینہ ہے، جو خطے میں سب سے کم ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط پورے کرنے کے لئے حکومت مزید ٹیکسز لگانے جا رہی۔ انہوںنے کہاکہ رمضان سے پہلے ہی مہنگائی کی مجموعی شرح 18.43فیصد تک پہنچ گئی ہے، تبدیلی کی سونامی مہنگائی کی سونامی بن چکی ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ آپ مہنگائی کا نوٹس کے کر اور ٹائیگر فورس لگا کر سمجھتے ہیں قیمتیں کم ہو گئیں،رمضان سبسڈی پیکج عوام کو نہیں مافیا کو جا رہا، اس نااہل حکومت کا بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں