لاہور (عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے شاہدرہ میں پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی جبکہ در خواست گزار کی جانب سے علی جعفری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔
پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کے حوالے سے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کرنا چاہتے ہیں، عدالت کارنر میٹنگ کی اجازت دے اور پولیس کی سکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 19 نومبر کو پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی۔