حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی کا فضل الرحمن کے بھائی کے خلاف عدالت سے رجوع کا اعلان

کراچی(عکس آن لائن) تحریک انصاف نے خیبر پختون خوا سول سروس افسر ضیا الرحمن کی کراچی میں

تعیناتی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کراچی میں انصاف ہاوس

میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دو روز قبل جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو کراچی

کے ضلع وسطی کا ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا، انہیں خیبر پختون خوا سے امپورٹ کیا گیا ہے، یہ سندھ کے

کیڈر افسران کے ساتھ زیادتی ہے، کیا سندھ میں افسر ختم ہوگئے تھے یا سندھ بنجر ہوگیا تھا۔ حلیم عادل شیخ نے

کہا کہ یہ ایک جعلی افسر اور پی ٹی سی ایل کے انجینئر ہوا کرتے تھے، جعلی ڈومیسائل کے بعد اب جعلی ڈی

سی آگئے ہیں، پورے سندھ میں جعلی ڈومیسائل کی گونج ہے، ڈی سی کی تعیناتی سپریم کورٹ کے آرڈر کے

خلاف ہے۔ حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ کے پی کے حکومت مولانا کے بھائی کو واپس لے،

ہم مولانا کے بھائی کے خلاف کورٹ میں جائیں گے، سندھ حکومت غیر آئینی طریقے سے چل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں