چودھری سرور

پی ٹی آئی نے پنجاب ،کے پی اسمبلیاں ایک ہی روز انتخابات کروانے کیلئے توڑیں، چودھری سرور

لاہور (عکس آن لائن) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سرور بھی ملک بھر میں ایک ہی روز الیکشن کے حامی نکلے۔ رہنما مسلم لیگ(ق) چوہدری سرورنے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہ پی ٹی آئی نے بھی پنجاب اورکے پی اسمبلیاں انتخابات کروانے کیلئے توڑی تھی۔وسیع تر ملکی مفاد کا تقاضا ہےکہ تمام سیاستدان مل بیٹھ کرمعاملات حل کریں،اس کیلئے اپنا کردارادا کرنے کو بھی تیارہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک سیاسی کشیدگی کا سب سے زیادہ نقصان غریب عوام کو پہنچے گا۔صوبوں اورمرکزمیں انتخابات ایک دن ہونے چاہئیں،الگ الگ الیکشن کی رسم پڑگئی توملک میں کبھی سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

سیاستدانوں کا قصورہے جو سیاسی فیصلےعدالتوں سے کروارہے ہیں،عدالتیں سیاستدانوں سے کہیں کہ اپنے معاملات پارلیمنٹ کے اندر حل کریں،ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ اپنا کام نہیں کرنا اوردوسرے کے کام میں ٹانگ اڑانی ہے،تصادم سے تباہی آئے گی اور سب سے زیادہ نقصان عوام کا ہو گا۔ آٹے کی ایک بوری کیلئے لوگ ایک ایک کلومیٹر لمبی قطار میں لگے ہوئے ہیں عمران خان کہہ رہا ہے کہ پی ڈی ایم نے ایک سال میں ملک کا بیڑا غرق کردیا۔ پاکستان کے موجودہ حالات کے سب ذمہ دار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں