احد چیمہ

پی ٹی آئی دور میں زیرعتاب احد چیمہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

اسلام آ باد(نمائندہ عکس) پی ٹی آئی کے دور میں زیر عتاب رہنے والے نوجوان بیو رو کریٹ احد چیمہ کو شہباز شریف حکومت میں وفاق میں اہم ذمہ داری سونپے جا نے کا امکان ہے۔

ذ رائع کے مطا بق وزیر اعظم شہباز شریف نے احد چیمہ کو بلا لیا ہے اور وہ غیر رسمی طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔سابق دور میں نیب نے کیسز بنا کر احد چیمہ کو گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں معطل کر دیا تھا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں اب انکوائری میں لگائے گئے الزامات سے بری کر دیا ہے اور انہیں گریڈ20میں ترقی مل گئی تھی لیکن گرفتاری کی وجہ سے وہ گریڈ 20 میں جوائننگ نہیں دے سکے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب احد چیمہ کی پوسٹنگ گریڈ 20 میں کی جا ئے گی اور ساتھ ہی انہیں وفاق میں اہم ذمہ داری بھی سونپی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں