وزیر مملکت پارلیمانی امور

پی ٹی آئی حکومت میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے،وزیر مملکت پارلیمانی امور

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے لیکن سیکورٹی اداروں کو کسی صورت بھی بغیر ثبوت کے ہدف تنقید بنانا ٹھیک نہیں۔ جمعرات کو ایوان بالاکے اجلاس میں مختلف ارکان کے نکتہ ہائے اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہماری افواج نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، آج بھی جنازے اٹھائے جا رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس صحافی نے مشہور ہونا ہوتا ہے وہ ملکی اداروں پر تنقید کرتا ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں