پی ٹی آئی استعفے معاملہ ،لاہور ہائی کور ٹ کا فیصلہ ہمارے سامنے نہیں آیا ، متن پڑھنے کے بعد لائحہ طے کیا جائیگا ، راجہ پرویز اشرف

اسلام آبا د(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کے حوالے سے ہونے والی حالیہ پیش رفت پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کور ٹ کا فیصلہ ہمارے سامنے نہیں آیا ، متن پڑھنے کے بعد لائحہ طے کیا جائیگا ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کا کوئی فیصلہ ابھی تک اسمبلی کو موصول نہیں ہوااور نہ ہی وہ ہمارے سامنے آئے اور نہ ہی ہم اس کو پڑھ سکے ہیں ،نہ ہی ہمیں فیصلے کی تفصیلات ملی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے سنا ہے ہمیں پارٹی بنایاگیا ہے ، اس کا نوٹس بھی ہمارے پاس نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں سمجھتا ہوں جب یہ فیصلہ ہمارے سامنے آئے گا ، ہم اس کے متن کو پڑھیں گے ، اپنے ماہرین سے مشورہ کر نے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل کیا طے کر نا ہے وہ کرینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں