سعد رفیق

پی ٹی آئی آصف زرداری کے درِ دولت پر حاضری دے کر ایک اور یوٹرن لے گی، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وفاق میں حکومت سازی کے لیے مولانا فضل الرحمن کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو بہت جلد آصف زردای کے درِ دولت پر حاضری دے کر ایک اور یو ٹرن لے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی برادری پر پے در پے حملے کرنے کے بجائے مکالمہ کیاہوتا تو آج کا دن نہ آتا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بگاڑ اور رسہ کشی کے سب سے بڑے بینیفشری اور ذمہ دار خود عمران نیازی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں