مصباح الحق

پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر تحفظات ہیں، میں فیصلے میں شامل نہیں ، مصباح الحق

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ اور سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر ان کے بھی تحفظات ہیں، البتہ وہ اس فیصلے میں شامل نہیں ہیں۔مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے، ہر میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنی ہوگی، فخر زمان کا آئوٹ آف فارم ہونا پریشانی کی بات ہے۔انہوں نے پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر میرے بھی کچھ تحفظات ہیں، اس میں میرا ان پٹ نہیں، اہم ممبران کو سینٹرل کنٹریکٹ کی ٹاپ کیٹیگری میں ہونا چاہیے، یہ سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کا فیصلہ ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ پیش کیا گیا، معاہدے میں آئی سی سی ریونیو کا حصہ بھی شامل ہے جبکہ ریڈ بال اور وائٹ بال کے کنٹریکٹس کو اکٹھا کر دیا گیا ہے، اس کا فیصلہ کنٹریکٹ کمیٹی کی تجویز پر کیا گیا۔پی سی بی کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 127 سے 202 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں