اسلام آباد (عکس آن لائن) دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی قومی اسکواڈ میں شامل وہ کھلاڑی جو پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچوں میں شرکت نہیں کر رہے، انہیں پی سی بی نے آئندہ 10 روز محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پی سی بی کے میڈیکل پینل نے ایک ایڈوائزری تیار کی ہے جو کھلاڑیوں کو بھجوائی گئی ہے۔ایڈوائزری میں کھلاڑیوں کو آئندہ 10 روز کووڈ 19 سے بچاؤ کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے لہٰذا اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف گھروں میں احتیاط برتنے کے ساتھ ساتھ اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں، ٹریننگ کھلی فضاء میں کریں اور اس دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- علی امین گنڈاپور نے واجبات اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو 15 دن کا وقت دیدیا
- عطا اللہ تارڑ کو قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری
- ہر سال 75 لاکھ افراد دنیا بھر میں بلند فشار خون کے باعث اس جہان فانی سے کوچ کر جاتے ہیں،طبی ماہرین
- لڑکیا ں ماڈلنگ کو بطور پیشہ اختیار نہ کریں،ڈیزائنر ماریہ بی
- سپر اسٹار خانز میں سے سب سے زیادہ سلمان خان پسند ہیں،کرن رائو