پی ایس ایل

پی ایس ایل میچز ملتوی کیے جانے کے بعد ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے

لاہور(عکس آن لائن) پی ایس ایل میچز ملتوی کیے جانے کے بعد ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا۔بک می ڈاٹ پی کے کے چیف ایگزیکٹو فیضان اسلم کے مطابق پی سی بی نے اس مرتبہ ون ٹائم پاسورڈ کے ذریعے ٹکٹوں کے تمام خریداروں کے تصدیق شدہ فون نمبر حاصل کیے تھے۔ علاوہ ازیں کسی ادائیگی میں بھی کیش کا استعمال نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ری فنڈنگ بھی آسان اور جلد ممکن ہوگی۔ جن کسٹمرز نے ٹکٹیں خریدی، انہیں ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی خریداری کے لیے استعمال کیے گئے عمل کے ذریعے ہی اب انہیں ٹکٹوں کی رقم بھی ری فنڈ کردی جائے گی،

موبائل والیٹ کے ذریعے ایزی پیسہ/جاز کیش کے ذریعے کی گئی ادائیگیاں اگلے تین روز میں موبائل والیٹ میں واپس منتقل کردی جائیں گی۔ یہ رقم کچھ لوگوں کو آج اور کچھ کو کل تک واپس کردی جائے گی۔ انہیں کسی بھی نمبر پر فون کال یا کہیں بھی ای میل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔او ٹی سی کا استعمال کرنے والے افراد کو bookme.pk سے ایک ایس ایم ایس آئے گا جہاں ان سے ان کا شناختی کارڈ نمبر مانگا جائے گا تاکہ انہیں ٹکٹ ری فنڈ کیا جاسکے۔ اس عمل کو مکمل ہونے میں ایک ہفتہ لگے گا۔کریڈیٹ یا ڈیبیٹ کارڈز کے ذریعے ٹکٹیں خریدنے والے کسٹمرز کے بینکوں کو فری فنڈنگ کے لیے ای میل کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں