شاہد خاقان عباسی

پی ایس او غیر قانونی بھرتیاں ریفرنس، شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف سماعت 16 مئی تک ملتوی

کراچی (کورٹ رپورٹر ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی گئی ۔

بدھ کو احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر پیش ہوئے جبکہ سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔

جونیئر وکیل نے بتایا کہ بیرسٹر عمر سومرو عمرہ ادائیگی کے کئے گئے ہوئے ہیں پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں