مصدق ملک

پی آئی اے کی نجکاری جون تک ہو جائے گی، قانون سازی ہوچکی ہے، مصدق ملک

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری جون تک ہو جائے گی جس کے لیے قانون سازی ہو چکی ہے۔

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے ایک انٹرویومیں کہا کہ نقصان میں چلنے والے ادارے کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے قانونی سازی ہوچکی ہے، ہولڈنگ کمپنی کو تشکیل دے دی گئی جس کے بعد پی آئی اے کی نجکاری ہوجائے گی، جون تک پی آئی اے کی ایئرلائن کمپنی کے طور پر نجکاری ہوجائے گی۔

پی آئی اے کی نجکاری پر پیپلزپارٹی سے اختلافات پر بات کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں کئی سمجھدار لوگ موجود ہیں، مجھے یقین ہے کہ جب ہم بیٹھیں گے اور آپس میں سر جوڑیں گے تو ضرور کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں