بلاول

پیپلز پارٹی ملک میں یکساں حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے، بلاول

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں یکساں حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر کے موقعے پر مسیحی برادری کے نام پیغام دیتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر منانے والوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عیدیں اور تہوار معاشرے کے لیے خوشی و مسرت کا وسیلہ ہوتے ہیں، دعاگو ہوں، یہ پرمسرت موقع دنیا میں رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ کی بنیاد ثابت ہو۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں یکساں حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے، مسیحوں سمیت تمام اقلیتی برادریوں کے بلاامتیاز تحفظ، بہبوداور ترقی کے لیے آئینی ضمانتیں دلوانا پیپلز پارٹی کا طرہِ امتیاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسٹر کے موقعے پر مسیحی بھائی و بہنیں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیئے دعائیں مانگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں