سفیر معین الحق

پیپلزپارٹی کی کرپٹ پالیسیوں کے سبب عوام کو فوری سہولیات نہیں مل رہیں، امین الحق

کراچی(عکس آن لائن)سابق وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا پیپلزپارٹی کی کرپٹ پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو فوری سہولیات نہیں مل رہیں۔

سید امین الحق نے کہا جو وعدہ ایم کیوایم پاکستان نے الیکشن کے وقت کیا تھا آج میڈیکل سینٹر کا افتتاح کرکے پورا کر دیا، اورنگی کی عوام کیلئے اورنگی میڈیکل سینٹر، ایمبولنس سروس اور میت بس سروس قائم کر دی، پیپلزپارٹی کی کرپٹ پالیسیوں کے سبب اورنگی کی عوام کو فوری سہولیات میسر نہیں مل رہیں، اونگی ٹاؤن میں تعلیم، پانی اور روڈ کے سسٹم کو ایم کیوایم نے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا اورنگی ٹاؤن کی عوام کو ورچوئل یونیورسٹی کا تحفہ ایم کیوایم پاکستان نے ہی دیا، مولوی عبدالحق گرلز سکول میں سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری سے اورنگی کے عوام مستفید ہورہے ہیں، اورنگی ٹاؤن میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ خدمت کے کام کے تسلسل کو روکنے کیلئے شروع ہوا، ایم کیوایم پاکستان عدم تشدد کی پالیسی پر گامزن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں