عمران خان

پیشگوئی ہے انتخابات مارچ ،اپریل میں ہوجائیں گے،حکومت میں آنے کیلئے سمجھوتہ نہیں کروں گا’ عمران خان

لاہور(عکس آن لائن)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری پیشگوئی ہے کہ انتخابات مارچ ،اپریل میں ہوجائیں گے،حکومت میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتہ کروں گا نہ اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائوں گا،الیکشن کمیشن کنٹرولڈ ہے، سوموار کے روز ہمارے اراکین قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کے لئے جائیں گے ۔زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا ہے،ان کے ساتھ تعلقات بہترین ہیں ،سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے بات چیت جاری ہے ۔

انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں، ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام نے تحریک انصاف اور میرے اوپر اعتماد کیا ہے میں اس کو کسی صورت کھونے کے لئے تیار نہیں،حکومت میں آنے کے لئے کوئی سمجھوتہ کروں گا نہ اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائوں گا۔انہوںنے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کی لہر آنے کا پہلا ہی اندازہ تھا ، رجیم چینج ناکام ہو چکا ہے،بلاول بھٹو نے مجھ سے زیادہ بیرون ملک دورے کیے، اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو کیا بلاول کے یہ نجی دورے ہیں؟۔ بلاول بھٹو کو سب سے پہلے افغانستان جانا چاہیے تاکہ ہمارے وہاں کی نئی حکومت سے تعلقات بہتر ہوتے ، وہاں کی حکومت ٹی ٹی پی اثر انداز سکتی ہے ۔

وفاقی حکومت کے ذمے خیبر پختوانخواہ کے ایک سو ارب روپے واجب الادا ہیں، موجودہ پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت ہماری صوبائی حکومتیں گرانے کے لئے اراکین اسمبلی کی خریدنے کے لئے مبینہ طور پر ملوث ہے، ایسی گندی ویڈیوز اور آڈیوز ریلیز کر رہے ہیں جو جعلسازی پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملکی سیاسی حالات اور معیشت اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ انتخابات نئے سال میں مارچ یا اپریل سے آگے نہیں جائیں گے ، اگر یہ التواء کا شکار ہوئے توملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔انہوںنے کہاکہ سابق آرمی چیف کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ وہ نیب کو کنٹرول کو خود کر رہے ہیں ،

جن تمام بڑے لوگوںنے قومی خزانے کو لوٹا ان کے خلاف احتساب نہیں کیا گیا۔انہوںنے عندیہ دیا کہ طاقتور حکومت ملی تو ملکی وسائل کو لوٹنے والوں کے کیسز کھولیں گے اور ان کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار شخص ہے وہ قوم میں اپنے اعتماد کھو چکا ہے ، الیکشن کمیشن کنٹرولڈ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق آرمی چیف سمجھتے رہے کہ تحریک انصاف کا عروج کم ہوگا لیکن ہوا نہیں، صحیح آدمی ہوتا تو ہم ملک میں صفائی کر دیتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں