روڈ

پیرمحل سے بھسی تک روڈ کھنڈرات میں تبدیل، منتخب اراکین اسمبلی کی نااہلی کا ثبوت

پیرمحل(نمائندہ عکس آن لائن)حلقہ سے منتخب اراکین اسمبلی اور متعلقہ محکمہ کی عدم توجہی ،تحصیل کی اہم بھسی روڈ ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل،

ٹریفک کا گزرنا تو درکنار پیدل چلنا بھی محال ہوکر رہ گیا۔

پیرمحل سے بھسی اڈا تک جانے والی تحصیل کی اہم 17کلومیٹر لمبی روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہوجانے کی وجہ سے مکینوں کے لئے عذاب بنی ہوئی ہے۔

مذکورہ روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے جہاں تحصیل کے مکینوں کو حادثات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں شہریوں کا آپس میں دست وگریبان ہونا بھی روز کا معمول بن چکا ہے۔

حادثات کی شرح میں اضافہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے متعدد بارمتعلقہ حکام اورحلقہ سے منتخب اراکین اسمبلی کے سامنے اپنا مطالبہ پیش کیا .

مگر کسی ذمہ دار کے حرکت میں نہ آنے کی وجہ سے پیمانہ صبر بھی لبریز ہو چکا ہے۔

ایک سروے کے دوران شاہراہ سے ملحقہ دیہات کے مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

حادثات رونما ہونے سے ماضی میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی بھی ہوئے مگر اس کے باوجود کسی ذمہ دار کے کانوں پر جوں تک نہ رینگنا حیران کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا متعلقہ محکمہ کے ارباب اختیاراور منتخب سیاسی نمائندوں سے پرزور مطالبہ ہے کہ مذکورہ مسئلہ کافوری نوٹس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں