سیکس ویڈیو

پیرس کے میئر بننے کا خواب سیکس ویڈیو نے چورچور کر دیا

پیرس (عکس آن لائن)پیرس کے میئر کے لیے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے امیدوار، بنیامن گریواؤ ایک سیکس ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد مقامی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کیمطابق ایک ویب سائٹ پرایک سیکس ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں ایک شخص کو انتہائی نازیبا عمل میں مصروف دکھایا گیا اس کے فوراً بعد 42 سالہ فرانسیسی سیاستدان بنیامن گرییواؤ، جو فرانسیسی صدر کی پارٹی کیلئے مارچ میں ہونے والے مقامی انتخابات کی دوڑ میں شامل تھے، نے اس سے دستبرداری کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ نسلی متن کے پیغامات کے اسکرین شارٹس بھی شائع کیے گئے، جن میں کہا گیا کہ یہ بات سابق حکومت کے ترجمان کی جانب سے سامنے آئی ہے۔گرییواؤ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک ویب سائٹ اور سوشل نیٹ ورکس نے میری نجی زندگی سے متعلق ناپاک حملے شروع کر دئیے ہیں۔ میرا خاندان اس کا مستحق نہیں ہے۔ کسی کو بھی کبھی بھی ایسی زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے، میں اور میرے کنبے پر بدنامی آمیز تبصرے، جھوٹ، افواہوں، گمنام حملے، نجی مکالمے اور موت کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں