پیراگون سوساٹی کیس

پیراگون سوساٹی کیس، ملزمان کی تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

لاہور (نمائندہ عکس ) احتساب عدالت نے پیراگون ہاوسنگ سوساٹی میں شامل تفتیش ہونے والے نے ملزمان سے انکواری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت لاہور نمبر نو نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت کی، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزم ندیم ضیا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ندیم ضیا اور فرحان علی شامل تفتیش ہوچکے ہیں، کیا نیب حکام نیا چالان پیش کریں گے یا اس کے ساتھ دو ملزمان کا الگ چالان جمع کروایا جائے گا۔ نیب تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ دونوں ملزمان سے تفتیش میں چند روز لگ جائیں گے، ملزمان نے اپنے حلفی بیان میں کہا ہے کہ ان کے متاثرین سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ عدالت نے تفتیشی آفیسر کو تفتیش مکمل کرکے نئی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں