پیاز

پیازکومناسب وقت پر برداشت کرکے کم ازکم 6ماہ سے بھی زائد عرصہ تک ذخیرہ کیاجاسکتاہے

قصور(عکس آن لائن )ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ پیازکومناسب وقت پر برداشت کرکے کم ازکم 6ماہ تک اس سے بھی زائد عرصہ تک ذخیرہ کیاجاسکتاہے جبکہ برداشت اور سٹوریج کے لئے محکمہ زراعت کی مشاورت بہتر نتائج فراہم کرسکتی ہے ۔

انہوں نےبتایا کہ اگرپیازکی فصل کو مناسب وقت پربرداشت کرلیاجائے تو کم ازکم 6ماہ تک اس کی اصل حالت کو برقراررکھاجاسکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ فصل کی برداشت میں احتیاط سے کام لیں اور جب پودوں کے تنے 15سے20فیصد تک خشک ہوکرٹوٹنا شروع ہوجائیں تو پھر پیازکی برداشت میں تاخیرسے اجتناب برتناچاہئیے کیونکہ پیازکی برداشت جتنی تاخیرسے ہوگی اتنا فصل کے گلنے سڑنے کے خدشات میں اضافہ ہوتاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹے تنے والے پیاز کے ایسے گٹھے جومکمل طورپر پک کرتیار نہ ہوئے ہوں ان کو ذخیرہ نہ کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیازکی فصل کو دیر سے برداشت کیاجائے تو اس میں عمل تنفس بڑھنے اور درجہ حرارت زیادہ ہونے سے اس کا رنگ اور معیار متاثرہوتاہے ۔انہوں نے کاشتکاروں کو مزیدہدایت کی کہ جب پیازکو برداشت کرلیاجائے تو اسے فوری طورپر ذخیرہ کرنے کی بجائے دو ‘تین تک سایہ دار اور ہوادار جگہ میں ہی پڑارہنے دیاجائے تاکہ وہ اچھی طرح خشک ہوجائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران پیازکوپانی لگنے سے بچایاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں