پھلوں کی پیداوار

پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کا منصوبہ ، رجسٹرڈ نرسریز کو 3لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ

راولپنڈی (عکس آن لائن)محکمہ زراعت پنجاب نے پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کے منصوبہ کے تحت 15رجسٹرڈ نرسریوں کو جدید شیڈ،ٹنل اور نرسری آلات کیلئے منتخب نرسری مالکان کو 3لاکھ روپے تک فی نرسری سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایاکہ خواہشمند نرسری مالکان درخواست فارم محکمہ زراعت توسیع کے دفاتر سے حاصل کرسکتے ہیں۔اس منصوبہ میں 15اضلاع ملتان،خانیوال،مظفر گڑھ،بہاولنگر،لیہ،بھکر،ساہیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد،لاہور،قصور،سرگودھا،منڈی بہاوالدین،گجرات اور راولپنڈی شامل ہیں۔اس منصوبہ سے مستفید ہونے کیلئے ضروری ہے کہ نرسری میں کم ازکم تین سال سے پھل دار پودوں کی افزائش کاکام جاری ہو۔نرسری میں تمام بنیادی سہولیات موجود ہوں۔نرسری میں پھوں کے پودے پیداکرنے اور بروقت فراہمی کی صلاحیت موجود ہو۔نرسری میں تیار کئے جانے والے پودوں کی خرید وفروخت کا ریکارڈ رکھتے ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں