پرویز خٹک

پچھلی حکومت میں کسی کو انصاف ملا نہ روزگار، معیشت تباہ کر دی،پرویز خٹک

بنوں(عکس آن لائن ) تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت میں کسی کو انصاف ملا اور نہ ہی روزگار ملا، معیشت بھی تباہ کر دی گئی۔تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ اس وقت ملک کی معاشی حالت کی وجہ سے عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں، مختلف پارٹیوں نے مختلف نعروں سے عوام کو ورغلایا، 35 سال سے ملک پر لوگوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے حکومت کی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ کیا یہ ملک اس لئے آزاد ہوا تھا کہ یہاں بدامنی اور بے روزگاری ہو، ملک کی معاشی صورت حال کیا ہے، تین ارب ہزار خسارے کا بجٹ بناتے ہیں، جب تک ایماندار لوگ حکومت میں نہیں لائیں گے پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں