وزیر اطلاعات

پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کررہا ہے ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کررہا ہے ۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے وزیر اعظم عمران خان پنجاب کی 11 تحصیلوں میں10 ہزار سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھنے بارے میں بتایاکہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بینکوں میں وزیر اعظم ہاؤسنگ سکیم کے تحت 52 ارب روپے کے حصول کی درخواستیں آچکی ہیں اور 12 ارب جاری ہو چکا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ جو حضرات تنقید کرتے تھے کہ وہ وعدے جو تحریک انصاف نے کئے تھے صرف انتخابی وعدے تھے، ان کو عیاں ہو چکا ہے کہ نئے پاکستان کی جانب جو سفر شروع کیا گیا وہ اب روانی اختیار کر رہا ہے، انشاللہ اس سفر میں اب مشکلات کم ہوتی جائینگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں