گندم کی کاشت

پٹڑیوں پر گندم کی کاشت کی صورت میں کماد اور سرسوں کی مخلوط کاشت بھی آسانی سے کی جاسکتی ہے، زرعی ماہرین

فیصل آباد (عکس آن لائن) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ پنجاب کے ایسے علاقے جہاں پانی کی کمی ہو وہاں گندم کو پٹڑیوں پر کاشت کیا جا سکتا ہے

جبکہ پٹڑیوں پر کاشت کی گئی گندم میں کماد، سرسوں وغیرہ کی مخلوط کاشت بھی آسانی سے کی جا سکتی ہے نیز خشک طریقہ سے کاشت کیلئے مکئی کے ٹانڈے،کپاس کی چھڑیاں کاٹنے اور کماد کی برداشت کے بعد دو تین مرتبہ ہل چلانا اور ایک مرتبہ روٹا ویٹر یا ڈسک ہیرو بھی استعمال میں لاناچاہیے۔

انہوں کاشتکاروں کو ہدائت کی کہ گندم کی کاشت مخصوص ڈرل سے کرنے کے بعد کھیت کو فوری طور پر ہلکا پانی لگا دیں تاکہ گندم کی بہتر کاشت یقینی ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں