پٹرولیم ڈویژن

پٹرولیم ڈویژن نے جنوری 2021 کیلئے 12 ایل این جی کارگوز کا انتظام کر لیا ہے، ترجمان پٹرولیم ڈویژن

اسلام آباد(عکس آن لائن)ایل این جی اور گیس پوزیشن پر ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہاہے کہ پٹرولیم ڈویژن نے جنوری 2021 کیلئے 12 ایل این جی کارگوز کا انتظام کر لیا ہے،۔

ترجمان کے مطابق مزید یہ کہ کچھ کارگوز میں اضافی ایل این جی کا بھی بندوبست ہو گیا ہے، جنوری 2021 کیلئے جنوری 2018 کی نسبت 30 فیصد زیادہ اور سستی ایل این جی منگوائی جا رہی ہے، سردی کی لہر بڑھنے سے سوئی نادرن سسٹم میں سٹی لوڈ 9 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسی طرح سوئی سدرن کو کراچی اور کوئٹہ میں کم پریشر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

تاہم کابینہ سے منظور شدہ لوڈ منیجمنٹ پلان کیمطابق سی این جی اور پاور کیپٹو یونٹ کی گیس بند کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق عوام سے اپیل ہے کی گیس کا استعمال سمجھداری سے کریں، گیس کمپیسر کا استعمال غیر قانونی ہے، گیس کمپیسر سے گیس پریشر میں کمی کا سبب بھی بنتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں