اوگرا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں قیاس آرائیاں قبل از وقت ہے،اوگرا

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے یا کمی کے بارے میں کوئی بھی قیاس آرائی قبل از وقت ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیوں سے ممکنہ طور پر تیل کی سپلائی چین کے کام میں خلل آسکتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اعلان میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔ اعلامیے کے مطابق قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ اور ایکسچینج ریٹ پر ہوتا ہے، حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تاہم ڈالر سے روپے کی شرح تبادلہ میں بہتری بھی آئی ہے۔ واضح رہے کہ آج بھی عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل 32 سینٹ اضافے کے ساتھ 93.59 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 24 سینٹ اضافے کے ساتھ 90.27 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی تاہم مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل بھی برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں