صدر مملکت

پولیس کے جوان محدود وسائل کے باوجود قوم کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں، صدر مملکت

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ، فرض کی ادائیگی کے دوران پاکستان پولیس کے بے شمار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،پولیس کے جوان محدود وسائل کے باوجود قوم کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں، قوم اپنے ان محسنوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملک کی داخلی سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستان پولیس کے بہادر جوانوں اور افسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ، فرض کی ادائیگی کے دوران پاکستان پولیس کے بے شمار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم پولیس کے تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ قوم اپنے ان محسنوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوان محدود وسائل اور نامساعد حالات کے باوجود قوم کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مثالی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہمیں ملک بھر میں امن و امان، انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے جوان دیانت داری ، فرض شناسی ، عوامی خدمت اور انسانی وقار کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں