منشیات فروشوں

پولیس تھانہ شاہکوٹ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن،ملزم گرفتار

کسووال (نمائندہ عکس آن لائن)پولیس تھانہ شاہکوٹ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن،منشیات فروش سے 2کلو چرس برآمد کرلی،مقدمہ درج کر کےملزم کوپابند سلاسل کر دیا،تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ شاہکوٹ نے منشیات فروشوں کے خلاف بہت بڑی کارروائی کرتے ہوئے قیصر اقبال ولد محمد موسی چوہان سکنہ21چودہ ایل کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،

ملزم کے قبضہ سے 2کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی جو وہ فروخت کرنے کے لئے لے جا رہا تھا ۔ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ رانا امتیاز حسین نون نے کہا کہ ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور اور ڈی ایس پی چیچہ وطنی ساجد محمود گوندل کی ہدایات پر علاقہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جار ی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں