افتخار ٹھاکر

پوری دنیا میں اسلام طاقت کے زور پر نہیں ،بہترین اخلاق کی وجہ سے پھیلا ہے ‘ افتخار ٹھاکر

لاہور (عکس آن لا ئن) نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہمارا دین امن ، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، دنیا میں اسلام طاقت کے زور پر نہیں بلکہ بہترین اخلاق کی وجہ سے پھیلا ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ دین اسلام میں بغیر کسی رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کا درس دیا گیا ہے اور 14سو سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود مسلمان اس پر عمل پیرا ہیں ۔ ہمارے دین میں کسی جگہ پر بھی انتہائی پسندی اور دہشتگردی کے لئے کوئی گنجائش نہیں ۔

پوری دنیا میں اسلام طاقت کے زور پر نہیں بلکہ بہترین اخلاق کی وجہ سے پھیلا ہے اور آج جہاں بھی لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں اس کی بنیادی وجہ قرآن کی روشن ہدایات اور مسلمانوں کے اعلیٰ اخلاق کی بدولت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے فنکار دین اسلام کی تبلیغ کے لئے بے پناہ کام کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں