پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کے احتجاجی طلبا ء کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(عکس آن لائن)پولیس نے لاہور میں احتجاج کرنے والے پنجاب یونیورسٹی کے طلبا ء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔گارڈن ٹائون تھانے میں پولیس نے 18 نامزد سمیت 150 نامعلوم طلبا ء کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔

مقدمہ تھانہ مسلم ٹائون کے سب انسپکٹر محمد ندیم کی مدعیت میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق مظاہرین طلبا ء نے ڈنڈوں سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔

طلبا ء کے تشدد سے محمد شفیق اور طاہر علی نامی پولس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ مظاہرین نے اینٹی رائٹ فورس کا سامان بھی چھین لیا۔یاد رہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلبا ء نے گزشتہ روز یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف برکت مارکیٹ کے قریب احتجاج کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں