پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان آن لائن آرٹ فیسٹیول کا اعلان کر دیا

لاہور (عکس آن لائن)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد کی ہدایت پر کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن نے نے آن لائن قومی آرٹ میلے کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے جن میں تمام پاکستانی حصہ لے سکتے ہیں،۔ کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ منظور، ڈاکٹر امجد پرویز اور دیگر منتظمین کے مطابق وی سی ڈاکٹر نیاز احمد کی ہدایت پر عوام کو گھروں میں صحت مند سرگرمیاں میں مصروف رکھنے کے لئے آرٹ اینڈ ڈیزائن کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جا ر ہا ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ مقابلوں میں پوسٹر ڈیزائن، فوٹو گرافی ، پینٹنگ ، ڈرائنگ، کیلیگرافی، وڈیو فلمز اور کریٹو رائٹنگ کی کیٹیگریز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے 15 سال سے کم اور 15 سال سے زائد عمر کے تمام پاکستانیوں کی دو کیٹیگریز بنائی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقابلوں میں جیتنے والے امیدواروں کے لئے پہلا انعام 50 ہزار، دوسرا انعام 25 ہزاراور تیسرا انعام 15 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کیٹگری میں منتخب فن پاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے پانچ ہزار روپے کا کونسولیشن پرائز بھی دیا جائے گا ۔

مقابلوں میں اینٹریز جمع کرانے کی آخری تاریخ تیس مئی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان خرم شہزاد کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی ہدایت پر عوام کی ذہنی و جسمانی صحت کا خیال رکھنے کے لئے مختلف شعبہ جات کی جانب سے آن لائن پروگرامز شروع کئے گئے ہیں۔ وائس چانسلر کی ہدایت پر پاکستانی عوام کی تخلیقی صلاحیتوں کی نشوونما کے لئے آرٹ اینڈ ڈیزائن کے مفت آن لائن کورسز بھی شروع کئے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے مقابلوں کی مزید تفصیل کے لئے عوام پنجاب یونیورسٹی کے سوشل میڈیا چینلز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں