پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی اورک کے زیر اہتمام مشین لرننگ پر سیمینار

لاہور (عکس آن لائن)پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سیمینار ہال میں ‘مشین لرننگ کے بنیادی اصول اور زراعت میں اس کا اطلاق’ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد، آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی بائیولوجیکل ڈیٹا سائنس انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدان ڈاکٹر علی ضیائ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹرز اورک عاقل انعام، ڈاکٹر خالد محمود اور ڈاکٹر محمد عرفان، فیکلٹی ممبران اور پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔ ریسورس پرسن ڈاکٹر علی ضیاء نے موضوع پرتفصیلی لیکچر دیتے ہوئے مشین لرننگ کے بنیادی اور عملی دونوں پہلوؤں اور زراعت میں اس کے اطلاق کی وضاحت کی ۔ ڈاکٹر شکیل احمد نے سیمینار کے انعقاد کی ضرورت، مشین لرننگ کے بنیادی اصولوں کی اہمیت اور زراعت میں اس کے اطلاق بارے اپنا نقطہ نظر پیش کیا ۔ انہوں نے فیکلٹی پر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سیکھنے پر زو ر دیا۔ بعد ازاں شرکاء کیلئے سوال جواب کا سیشن ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں