سرکاری ہسپتالوں

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکروناوائرس کے مشتبہ افرادکی مکمل دیکھ بھال کررہے ہیں’یاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرخالدمسعودگوندل، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعامرزمان خان، سی ای اومئیوہسپتال پروفیسراسداسلم خان، پرنسپل سمزپروفیسرمحمودایاز، پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرسردارالفرید، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرعارف تجمل اورچیف کارڈیالوجسٹ پروفیسرثاقب شفیع موجودتھے۔

صوبائی وزیرنے ٹیچنگ ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مشتبہ افرادکی طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔وائس چانسلرزاورپرنسپلزنے صوبائی وزیرکو ٹیچنگ ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مشتبہ افرادکی دیکھ بھال کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزروناوائرس کے مشتبہ افرادکی مکمل دیکھ بھال کررہے ہیں۔ حکومت کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات کی خودنگرانی کررہی ہے۔

پنجاب میں کوروناوائرس کے مریضوں اورمشتبہ افرادکی حالت اورفراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے لمحہ بہ لمحہ عوام کوآگاہ کررہے ہیں۔وزیرصحت پنجاب نے عوام سے کوروناوائرس سے بچاؤکیلئے زیادہ سے زیادہ حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدکی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ تمام اداروں کومل کرکوروناوائرس کامقابلہ کرناہوگا۔ عوام غیرضروری طورپرگھروں سے باہرنہ نکلیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں کے انتظامات کی خودنگرانی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں