پنجاب کابینہ

پنجاب کابینہ نے آئندہ 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی

لاہور (عکس آن لائن) نگران پنجاب کابینہ نے آئندہ 4 ماہ کے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 2023-24کے آئندہ 4 ماہ کیلئے 2 ہزار 73 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا، اجلاس میں غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 1 ہزار 718 ارب اور جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 355 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 33ارب روپے کی غیر ملکی فنڈنگ سے بھی ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، پنشن کی مد میں 130 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 170 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی جانب سے 4 ہزار900 ترقیاتی سکیموں کیلئے 355 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا، یکم نومبر سے شروع ہونے والے فنڈز کو 120 دنوں کیلئے مختص کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں نگران حکومت نے اپنا پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کا بجٹ منظور کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں